نارائن پیٹ میں سائنس میلہ کا انعقاد

نارائن پیٹ۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ میں یوم سائنس کے موقع پر سائنس میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پرنسپل بالا سوامی اور اساتذہ نے بچوں کے تجربات کا مشاہدہ کیا اور کامیاب کوشش پر مبارکباد دی۔ بالا سوامی پرنسپل نے کہا کہ سائنس اور انسانی زندگی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انسان کی ترقی کے ساتھ ساتھ سائنسی ترقی نے بھی قدم بڑھایا ہے۔ سائنس ہماری زندگی کا ایک اہم جز لائنفک بن گئی ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندر سائنسی فکر اور رجحان کو فروغ دیں تاکہ سماجی خدمات کا موقع حاصل ہوسکے۔ اولیائے طلباء نے بھی سائنس میلہ کا مشاہدہ کیا اور طلباء کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں داخلے
کاماریڈی :یکم ؍مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں پاس یا فیل امیدوار جن کی عمر 18 سال مکمل ہونی چاہئے ایسے افراد اہلیتی ٹسٹ کیلئے درخواست گذاری کریں اس کیلئے پیدائشی اور کیاسٹ اور پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر، آدھار کارڈ کے ساتھ 16؍ مارچ 2017 ء تک ڈگری کالج کاماریڈی تلنگانہ آن لائن سنٹر پر ربط پیدا کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 08468-229032 یا 7382929695 پر ربط پیدا کریں ۔ 26؍ مارچ بروز اتوار 9 بجکر 30 منٹ تا 12 بجے تک گورنمنٹ ڈگری کالج میں اہلیتی امتحان منعقد کیا گیا۔