نارائن پیٹ میں رکن اسمبلی ایس آر ریڈی کی دعوت افطار

نارائن پیٹ /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے 22 جولائی کو نارائن پیٹ کے انجنا گارڈن فنکشن ہال میں حلقہ کے تمام روزہ دار مسلم بھائیوں کے دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے ۔ مسٹر ایس آر ریڈی کی جانب سے دعوت ناموں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔ تلگودیشم اقلیتی قائدین مسرز ، محمد چاند ، محمد امیرالدین ، محمود انصاری ، عمران خان ، محمد فیروز حسین و دیگر نے مسلمانوں سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔