نارائن پیٹ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں خواتین کی قیادت میں اضافہ ہوا ہے ۔ مجالس مقامی کے انتخابات میں جہاں حکومت نے خواتین کیلئے 50 فیصد نشستوں کو محفوظ قرار دے کر ان کی قیادت میں اضافہ کی کوشش کی ہے ۔ مگر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے منڈل نارائن پیٹ دامرگدہ ، دھنواڑہ ، کوٹل کنڈہ میں خواتین نے 50 فیصد سے بھی زیادہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں جملہ 80 گرام پنچایت ہیں ۔ نارائن پیٹ منڈل کے 16 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے جملہ 51 امیدواروں انتخابی میدان میں ہیں ۔ جس میں 29 خواتین شامل ہیں ۔ دامرگڈہ منڈل میں 17 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 62 افراد میدان میں ہیں جس میں 35 خواتین امیدوار موجود ہیں ۔ دھنواڑہ منڈل میں 18 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 69 امیدوار مقالبہ کر رہے ہیں جس میں 30 خواتین امیدوار شامل ہیں ۔ کوٹل کنڈہ منڈل میں 19 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 77 افراد مقابلہ میں ہیں جن میں 49 خواتین ہیں ۔ خواتین کیلئے محفوظ نشستوں کے علاوہ عام زمرہ کے تحت کی نشستوں پر بھی خاتون امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔