نارائن پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے اس سال حج 2015 کے عازمین کیلئے فارمس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ضلع محبوب نگر کی حج کمیٹی نے بھی ضلع کے تمام اہم مقامات کے ذمہ داروں کو حج فارمس 2015 ء کی سربراہی عمل میں لائی ہے ۔ نارائن پیٹ و اطراف و اکناف کے عازمین حج کے فارمس کیلئے جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی نمائندہ سیاست سے ملاقات کریں یا پھر سیل نمبر 9704444441 پر ربط پیدا کریں ۔ فارم کی خانہ پری و دیگر امور کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔