نارائن پیٹ میں بلدی مہم عروج پر

نارائن پیٹ۔28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی انتخابات کی تاریخ کے قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم بھی نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ ٹی آر ایس کی جانب سے وائی یلاریڈی سابق رکن اسمبلی کے انتخابی مہم میں شامل ہوتے ہی ٹی آر ایس کارکنوں اور امیدواروں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے ضلعی قائدین وٹھل راؤ آریہ شیوا کمار ریڈی ضلع جنرل سکریٹری ٹی آر ایس نے انتخابی مہم میں گرمی پیدا کردی ہیں ۔ بی جے پی کی جانب سے ناگو راؤ ناماجی ریاستی قائد بی جے پی اور رتنگ پانڈو ریڈی ضلع صدر بی جے پی انتخابی مہم میں شدت سے حصہ لے رہے ہیں اور گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ربط پیدا کررہے ہیں ۔ کانگریس کی انتخابی مہم میں وارڈ کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ مجلس کی جانب سے بھی کامیابی کی کوشش زور پکڑ رہی ہے ۔ کارکنوں میں جوش اور جذبہ دکھائی دے رہا ہے ۔ گدشتہ بلدی انتخابی میں کانگریس نے بیجے پی سے بلدی اقتدار حاصل کیا تھا ۔ پانچ سال تک عہدہ پر برقرار رہنے کے بعد اس مرتبہ کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ ٹی آر ایس سے مسابقت ہے ۔