نارائن پیٹ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وارڈ نمبر 16 میں سہ رخی مقابلے دکھائی دے رہا ہے اس وارڈ سے چنیا کانگریس،نرسملو تلگودیشم ، راجو بی جے پی پیدارامپا ٹی آر ایس ، امیر الدین ایڈوکیٹ اور کنپا آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات کا سامنا کررہے ہیں۔ سال 2005 ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے کانگریس کے امیدوار چنیا نے کامیابی حاصل کی تھی تلگودیشم کے امیدوار نرسملو بھی سابق اس وارڈ سے کامیابی حاصل کرچکی ہیں مگر اس مرتبہ امیر الدین ایڈوکیٹ بہ حیثیت آزاد امیدوار مضبوط موقف میں دکھائی دے رہے ہیں اور کانگریس تلگودیشم کے امیدوار کیلئے سخت چیالنج بنے ہوئے ہیں مجلس اس وارڈ سے محمد امیر الدین ایڈوکیٹ کی تائید کررہی ہے۔ اس وارڈ کی جملہ آباد 1650 نفوس پر مشتمل ہے جس کے حدود میں محلہ جات پلہ بزرگ، جنگلیگ ڈہ،صندل کٹہ ، مکہ مسجد آتے ہیں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 1268 جس میں 666 مرد اور 602 خاتون رائے دہندے ہیں اور 470 نوجوان رائے دہندے پائے جاتے ہیں۔ وارڈ نمبر 05میں ٹی آر ایس کانگریس اور بی جے پی انتخابی میدان اس وارڈ میں ترنم بیگم ٹی آر ایس امیدوارہ اور شریمتی بھارتی کانگریس کی امیدوارہ کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ شریمتی بھارتی کے شوہر مسرز سدھاکر کر گذشتہ دو معیادوں کے دوران اس حلقہ سے دکھائی دے رہی ہیں ۔ ترنم بیگم ٹی آر ایس قائد اور سماجی کارکن محمد ظہیر الدین کی صاحبزادی ہیں ۔ وارڈ نمبر 05 کے حدود میں گوڈوگو گیری، حاجی خان پیٹ ،دھنگرولڈی، مین روڈ کا علاقہ آتا ہے۔
اس وارڈ مںی جملہ ووٹروں کی تعداد 1162 ،خاتون رائے دہندوں کی تعدادا 605اور مرد رائے دہندوں کی تعداد 557 ہے جبکہ نوجوان ووٹروں کی تعداد 472 شامل ہے۔ٰوارڈ 6 میں اس وارڈ میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد رہتے ہیں ۔ اس کے حدود میں سیول لائن، آر ٹی سی کالونی، باپو نگر، ٹیچرس کالونی ،سرینواس کالنوی،مونپا گٹہ، شاہ حسین پلی روڈ شامل ہے ۔ وارڈ کی آبادی 2500 نفوس ہے جبکہ ووٹروں کی تعداد 1486 ہے جس میں مرد رائے دہندے 743 ،خواتین رائے دہندے 742 ہیں نوجوانوں ووٹروں میں 453 ہیں ۔ اس وارڈ سے شیلاجہ ٹی آر ایس ،پدمجا کانگریس ،شیام سندر چاری تلگودیشم ،ستیش گوڑ ایڈوکیٹ آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہے ہیں ۔ اس وارڈ سے ونود بی جے پی بھی میدان میں ہیں۔ اس وارڈ کی خصوصیت یہ ہیکہ اس میں شیو کمار ریڈی ضلع ٹی آر ایس سکریٹری کا مکان ،وائی یلاریڈی سابقہ رکن اسمبلی ٹی آر ایس کا مکان اور بی جے پی کا ٹاون دفتر بھی شامل ہے۔ چند دن قبل تک تلگودیشم دفتر بھی اس وارڈ میں موجود تھا جس کے سبب یہ حلقہ قائدین کیلئے وقار کا معاملہ بن گیا ہے۔