نارائن پیٹ میں بلدیہ کے اجلاس کا انعقاد

نارائن پیٹ /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کا ماہانہ اجلاس عام حزب اختلاف کے ارکان بلدیہ کے احتجاج اور دھرنے کے سبب ہنگامہ کی نذر ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب اجلاس کا آغاز کے ساتھ ہی گذشتہ اجلاس میں بعض کاموں کی منظوری کے بغیر انجام دینے کیلئے خلاف ، برسر اقتدار بی جے پی کی صدرنشین بلدیہ سے ٹی ار ایس و کانگریس ارکان بلدیہ نے استفسفارات کئے جس کا جواب صدرنشین کے بجائے نائب صدرنشین نندو ناموجی و دیگر بی جے پی بلدی ارکان دینے لگے جس پر ٹی آر ایس ، کانگریس کے بشمول ٹی ڈی پی ارکان بلدیہ نے زبردست ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے صرف صدرنشین کو ان سوالات کے جوابات دینے اور دیگر ارکان و نائب صدرنشین کو خاموش رہنے کا مطالبہ کیا ۔ حزب اختلاف کے ارکان نے برسر اقتدار بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ کونسل میں ایجنڈے کی منظوری کے بغیر کاموں کو قطعیت دے رہی ہے اور کاموں کو منظوری دے دی جارہی ہے ۔ اس دھرنے میں ٹی آر ایس کی محترمہ ترنم بیگم ، ٹی ڈی پی کے مسٹر مارویت ، کانگریس کے شریمتی لکشمی کے علاوہ دیگر جپارٹیوں کے ارکان نے حصہ لیا ۔ بعد ازاں اجلاس میں ایجنڈے کے تمام آ:ٹم کو برسر اقتدار کے ارکان نے منظوری دیتے ہوئے اجلاس کو برخواست کردیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ جناب سید عابد ، انجینئیر بلدیہ جناب خواب حسین ، ٹی پی او مسٹر ودیا ساگر ، منیجر مسٹر گنگادھر و دیگر بلگیہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔