نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں برقی سربراہی میں بے قاعدگی کے سبب عوام بالخصوص چھوٹی صنعت سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دن کے معروف کاروباری اوقات میں برقی بسا اوقات سارا سارا دن مسدود کردی جاتی ہے ۔ جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ارباب مجاز محکمہ ٹرانسکو سے صارفین کا مطالبہ ہے کہ شیڈول کے مطابق ہی برقی سربراہی منقطع کی جائے ۔