نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی مرکز نارائن پیٹ سوریا لکشمی ڈگری کالج مسٹر نارائن گوڑ کے بموجب اوپن یونیورسٹی کے امتحانات سال نو کا 18 مئی تا 25 مئی انعقاد عمل میں آئے گا ۔ سال دوم کے امتحانات 27 مئی تا یکم جون کے دوران منعقد ہوں گے ۔ جبکہ سال اول کے امتحانات کا 4 جون تا 7 جون انعقاد عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ امتحانات کے شیڈیول کے مطابق امتحانات میں شرکت کریں ۔ تفصیلات کیلئے 08506283042 پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔