نارائن پیٹ میں انٹر میڈیٹ امتحان کا پہلا دن پرسکون

نارائن پیٹ۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹر میڈیٹ سال اول کے امتحانات کا آج سے آغاز عمل میں آیا۔ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان گاہ میں داخلہ سے محروم کرنے کی تنبیہ کے سبب طلبہ وقت مقررہ سے قبل امتحان گاہ میں داخلہ کیلئے بے چین دکھائی دے رہے تھے۔ امتحان کے پہلے دن بچوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کیلئے امتحانی مرکز کے باہر اولیائے طلباء کی تعداد بھی زیادہ دکھائی دی۔ امتحانات کا پہلا دن پرسکون گذرا، پڑوسی منڈل دامرگدہ اور اوٹکور کے طلبہ بھی امتحانی مراکز میں قبل از وقت داخلے کیلئے صبح کی اولین ساعتوں میں ہی اپنے مقامات سے امتحانی مراکز پہنچ چکے تھے۔

ایک منٹ کی تاخیر سے پہنچنے کے
سبب طالبہ امتحان سے محروم
ونپرتی۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع میں آج انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوا۔ پبیر منڈل میں ایک طالبہ ایک منٹ کی تاخیر کرنے پر اسے امتحانی مرکز میں داخلہ نہیں دیا گیا۔ نمائندہ سیاست سے ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ آفیسر سدھاکر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی ضلع میں انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے طلبہ کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہونے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع ونپرتی میں جملہ 14737 طلبہ انٹر میڈیٹ امتحا ن لکھیں گے جس میں سال اول کے 6929 سال دوم کے6882، سال اول ووکیشنل 505، سال دوم ووکیشنل 421 طلبہ امتحان لکھیں گے۔ امتحان کے اوقات صبح 9بجے تا 12 رہیں گے۔ 9تاریخ کو منعقد شدنی امتحان ایم ایل سی امتحانات کے پیش نظر 19 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ ضلع ونپرتی میں جملہ23 امتحانی مراکز کو قائم کیا گیا ہے جس میں 11گورنمنٹ کالجس اور 12 پرائیویٹ کالجس ہیں۔