نارائن پیٹ ۔ 18مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایس سی امتحانات کے پرچوں کی جانچ کس طرح کی جائے ‘ اس سلسلہ میں نارائن پیٹ ڈیویژن سطح کے تمام سرکاری ہائی اسکولوں کے اسکول اسسٹنٹ اساتذہ کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام ‘ نارائن پیٹ کے آدرشا ہائی اسکول میں ‘ڈپٹی ڈی ای او نارائن پیٹ مسٹر وحید نثار کی نگرانی میں عمل میں آیا جس میں 600 اسکول اسسٹنٹ اساتذہ نے شرکت کی ۔ پہلے مرحلہ میں 300 اساتذہ کو دوسرے مرحلہ میں 300اساتذہ کو تربیت دی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر وحید نثار ‘ ڈپٹی ڈی ای او ‘ نارائن پیٹ نے بتایا کہ نارائن پیٹ ڈیویژن کے پندرہ منڈلوں کے تمام سرکاری ہائی اسکولوں کے اساتذہ نے اس تربیتی پروگراموں سے مرحلہ وار استفادہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 25مارچ تا 11اپریل ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کے فوری بعد پرچوں کی جانچ کو یقینی بنانے کیلئے اساتذہ کو قبل از وقت تربیت دی جارہی ہے ۔ اس تربیتی پروگرام میں اردو میڈیم و تلگو میڈیم اساتذہ نے شرکت کی ۔ ان تربیتی پروگراموں میں سینئر اردو میڈیم و تلگودیشم اساتذہ نے پرچوں کی جانچ کس طرح کی جائے ‘ اساتذہ کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر مسرز عبدالرؤف حسام الدین ‘ واحد ہزاری ‘ وشواناتھ ‘ ٹی نرسپا ‘بالراج و دیگر اساتذہ کرام موجود تھے ۔