نارائن پیٹ ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ، شہر کی گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے کتوں کے غول کے غول نظر آتے ہیں جوراہروں بالخصوص بچوں کو خوف زدہ کرتے ہیں ، رات کے اوقات میں جبکہ آرام کا وقت ہوتا ہے اور ہر طرف سناٹا ہوتا ہے ، لیکن آوارہ کتوں کے بھونکنے کی آوازوں سے راتوں کے آرام میں خلل واقع ہورہا ہے ، گزشتہ چند ماہ پہلے کتے کے کاٹنے کے کئی واقعات پیش آئے جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ ارباب مجاز محکمہ بلدیہ سے عوام کا مطالبہ ہے کہ بلدیہ کی جانب سے کتوں کے بالخصوص آوارہ کتوں پکڑنے کی مہم چلائی جائے اور صفائی کے انتظامات بہتر سے بہتر بنانے کی طرف توجہ دی جائے ۔ گندگی کی وجہ سے آوارہ کتوں کی افزائش ہوتی ہے ۔ شہر میں خنزیروں کی بھی بہتات ہوگئی ہے جو ڈینگو فیور اور دیگر مہلک امراض کے پھوٹ پڑنے کا باعث بن سکتے ہیں ۔