نارائن پیٹ۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او نارائن پیٹ کی حیثیت سے شریمتی کے سورنا لتا نے جائزہ حاصل کرلیا۔ سابق آر ڈی او محترمہ یاسمین باشاہ کے میدک تبادلہ کے بعد اس عہدہ پر بحیثیت انچارج آر ڈی او مسٹر وینو گوپال جو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر بھیما پراجکٹ بھی ہیں، زائد ذمہ داری نبھارہے تھے۔ شریمتی کے سورنا لتا قبل ازیں ضلع میدک میں ایڈیشنل پراجکٹ ڈائرکٹرڈی آر ڈی اے خدمات انجام دے رہی تھیں۔