نارائن پیٹ /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر رویندر پرساد سرکل انسپکٹر آف پولیس نارائین پیٹ نے سیاست نیوز کو بتایا کہ 15 اکٹوبر کو نارائن پیٹ اسٹیشن کے حاطہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کا افتتاح ڈپٹی سوپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن پیٹ مسٹر پی سرینواس ریڈی انجام دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اکٹوبر کو یوم شہیدان پولیس کا ہر سال انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ اس کے پیش نظر ایس پی محبوب نگر کی ہدایت پر یہ پروگرام رکھا گیا ہے ۔ جس میں پولیس جوانوں اور اہل کار کے علاوہ عوام بھی اپنا خون کا عطیہ دے کر شہیدان پولیس کو خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں ۔