نارائن پیٹ میں آج جلسہ سیرت النبی
نارائن پیٹ۔/23فبروری، ( پریس نوٹ ) حافظ محمد آصف الدین بانی و ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب 24فبروری بروز پیر بعد نماز عشاء احاطہ مدرسہ محلہ حاجی خان پیٹ، نارائن پیٹ ( ضلع محبوب نگر) میں عظیم الشان جلسہ سیرت النبیؐ و افتتاح عمارت مدرسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ( حیدرآباد) کریں گے جبکہ محمد منظورالاسلام پٹیل، محمد عبدالرحمن صوفی، محمد قطب الدین کی سرپرستی کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی بابا ؒ نارائن پیٹ، مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی، امام و خطیب مسجد ٹین پوش حیدرآباد، مولانا محمد امیر اللہ خان قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر کے علاوہ مولانا محمد مطیع الرحمن مفتاحی، مولانا محمد الیاس قاسمی، مولانا عبدالجواد مظاہری، مولانا عبدالوکیل حسامی، مولانا نعیم کوثر رشادی، مولانا غلام محمد رشیدی، مولانا عبدالقوی حسامی، جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی، مولانا محمد خالد رشادی، مولانا عبدالرحمن رشادی مخاطب کریں گے۔ تمام شرکائے جلسہ کیلئے بعد مغرب طعام کا اہتمام رہے گا ونیز خواتین کے لئے پردے کا بھی معقول نظم رکھا گیا ہے۔