نارائن پیٹ میں آج تلگودیشم کا یوم تاسیس پروگرام

نارائن پیٹ۔/28 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب صدر تلگودیشم پارٹی ضلع محبوب نگر مسٹر صراف اوم پرکاش تلگودیشم پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس پروگرام کا نارائن پیٹ میں افتتاح انجام دیں گے۔ اس موقع پر آنجہانی این ٹی آر کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور بعد ازاں گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نارائن پیٹ میں شریک مریضوں میں پھل اور بن تقسیم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں منڈل کے تما م مواضعات میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔