نارائن پیٹ۔/29 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر محمد عبدالحمید ایگزیکیٹو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع محبوب نگر نے نارائن پیٹ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 30جون کو نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء مسٹر جوپلی کرشنا راؤ وزیر پنچایت راج، ڈاکٹر لکشما ریڈی وزیر صحت، مسٹر نرنجن ریڈی کے علاوہ رکن پارلیمنٹ مسٹر اے پی جتیندر ریڈی اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ یہ تقریب احاطہ اسکول میں 11بجے دن منعقد ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 30جون سے باضابطہ اجلاس کا آغاز عمل میں لایا جائے گا اور 2جولائی تا 11جولائی رمضان کی تعطیلات ہوں گے۔ انہوں نے اولیاء طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ معہ احباب اس تقریب میں شرکت کریں۔ تفصیلات کیلئے پرنسپل اقامتی اسکول مسٹر بالا سمہا سوامی سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔