نارائن پیٹ ۔7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر کے سال نو کلینڈر کی ڈپٹی ڈی ای او نارائن پیٹ مسٹر وحید نثار نے اپنے دفتر میں رسم اجراء انجام دیا ۔ اس موقع پر صدر ضلع آئیٹا جناب محمود الحسن ‘ جنرل سکریٹری جناب اظہر محی الدین ‘ پی آر جناب محمد اسمعیل ‘ مقامی صدر نارائن پیٹ جناب عبدالغفار ‘ مقامی صدر محبوب نگر ٹاؤن جناب عبدالحق عارف و دیگر اراکین آئیٹا نارائن پیٹ و محبوب نگر شریک تھے ۔ بعد ازاں آئیٹا کے ضلعی وفد نے جس کی قیادت ضلع صدر جناب محمود الحسن کررہے تھے ‘ نارائن پیٹ کے مختلف سرکاری و خانگی اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بعض مسائل کی برسرموقع یکسوئی کردی گئی ۔