نارائن پیٹ سے 13 عازمین حج کی روانگی

نارائن پیٹ ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ سے اس سال 13عازمین فریضہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی کے ذریعہ روانہ ہورہے ہیں ۔ خانگی ٹراویل ایجنسی کے ذریعہ حج بیت اللہ کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے جانے والوں کی تعداد علحدہ ہے ۔ اس سال حج کمیٹی کی جانب سے جانے والے پہلے قافلے 14 ستمبر کو شمس آباد ایرپورٹ سے پرواز کررہا ہے ،جس میں نارائن پیٹ کے عازمین بھی شامل ہیں ، پہلے قافلہ میں جناب محمد عبدالسلیم چاند پٹیل معہ اہلیہ محترمہ اور فرزند جناب محمد اسمعیل پٹیل ، جناب محمد یوسف موظف ٹیچر اور ان کی اہلیہ محترمہ میں شامل ہیں ۔ اہلیان نارائن پیٹ نے اس سال فریضہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے اپنے وطن کے عازمین سے امن عالم اور ملک و ملت کی یکجہتی و سلامتی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے ۔ اور ان عازمین حج بیت اللہ کی اس اہم فریضہ کی ادائیگی خیر و خوبی ادائیگی اور بہ سلامتی واپسی کی بھی دعا کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے ضلع محبوب نگر کے 270 عازمین منتخب ہوئے ہیں جن میں نارائن پیٹ مستقر کے 13 عازمین شامل ہیں ۔ ضلع حج کمیٹی کی جانب سے ان تمام عازمین کیلئے تربیتی اجتماعات الحمد للہ بحسن و خوبی انجام دیئے گئے ۔ اور ان کی رہنمائی کیلئے حج کمیٹی محبوب نگر نے بہترین انتظامات بھی انجام دیئے ۔ درخواستوں کے ادخال سے لیکر اقساط کی ادائیگی ، ٹیکہ اندازی ، و تربیتی اجتماعات کا تک انہوں نے بہتر انداز میں انجام دیا جس کی ستائش کی جارہی ہے ۔