نارائن پیٹ بلدیہ کے انتخابات میں 20 مسلم امیدوار

نارائن پیٹ /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ نارائن پیٹ کے انتخابات میں 23 وارڈوں کیلئے 108 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ سب سے زیادہ امیدوار وارڈ نمبر 23 سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ یعنی اس وارڈ سے 8 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے ۔جبکہ وارڈ نمبر 13 سے صرف 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ 20 مسلم امیدوار بھی اس مرتبہ انتخابات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ٹی آرایس نے چار وارڈوں سے مسلم امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ دیا ہے جس میں وارڈ نمبر 5 ترنم بیگم ، محمد میراں وارڈ نمبر 18 حلیمہ بی وارڈ نمبر 17 عبدالرحمن وارڈ نمبر 21 ہیں ۔ کانگریس کے 2 مسلم امیدوار پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ وارڈ نمبر 21 سے نصیرالدین چاند ، وارڈ نمبر 18 سے حسن الدین سعودی قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ تلگودیشم نے دو مسلم امیدواروں کو پارٹی کاٹکٹ دیا ہے ۔ وارڈ نمبر 18 سے عبدالقادر اور وارڈ نمبر 21 سے محمد سلیم امیدوار ہیں ۔ اس مرتبہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھی انتخابی میدان میں اتر چکی ہے ۔ وارڈ نمبر 8 سے اس کے امیدوار عبدالسلیم ایڈوکیٹ اقدار پر مبنی سیاست کے نعرہ کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہیں ۔ آزاد امیدوار کے طور پر امیرالدین ایڈوکیٹ وارڈ نمبر 16 سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ مجلس 6 وارڈوں سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ وارڈ نمبر 18 سے حاجی محمد تقی چاند ، وارڈ نمبر 22 سے رسول بی مڑکی وارڈ نمبر 21 سے محمد تقی چاند پیر ، وارڈ نمبر 23 سوریہ کانت وارڈ نمبر 12 سید محمود میاں ، وارڈ نمبر 17 سے رفعیہ سلطانہ اس کے علاوہ تین آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔ جس میں نثار بانو وارڈ نمبر 4 ، آمینہ بیگم وارڈ نمبر 10 امیر الدین ایڈوکیٹ وارڈ نمبر 16 شامل ہیں ۔ بلدی انتخابات میں بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے 2 امیدوار بھی انتخآبی میدان میں شامل ہیں ۔ وارڈ نمبر 21 سے محمد یوسف تاج ، وارڈ نمبر 9 سے محمد ضمیر احمد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں نے 23 وارڈوں کے منجملہ 11 وارڈوں سے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔ بلدیہ نارائن پیٹ کے 23 وارڈوں کیلئے کانگریس کے 23 امیدوار بی جے پی کے 22 امیدوار ، تلگودیشم 20 ٹی آر ایس 20 وائی ایس آر 2 مجلس 5 ویلفیر پارٹی 1 سی پی آئی ایم 1 اور آزاد امیدوار 14 انتخابی میدان میں موجود ہیں ۔