نارائن پیٹ ایریا ہاسپٹل میں سدرن کیمپ

نارائن پیٹ ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ جناب سید عابد کے پریس نوٹ کے بموجب یکم اکٹوبر بروز جمعرات نارائن پیٹ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں سدرن کیمپ مقرر ہے ، اس کیمپ میں معذورین کو برسرموقع بعد معائنہ معذوری سرٹیفیکٹ کی اجرائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے اس کیمپ سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔