نارائن پیٹ /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں یکم جون سے نئے تعلیمی سال 2018-19 کیلئے تعلیم و تدریس کا باضابطہ آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مسٹر بالا نرسمہا سوامی پرنسپل اسکول کے بموجب مضمون واری اساتذہ کا مستقل بنیادوں پر تقررات عمل میں لائے گئے ہیں اور داخلوں کیلئے تمام نشستس قرعہ کے ذریعہ پر کرلی گئی ہے ۔ نئے تعلیمی سال سے اسکول کی نئی عمارت واقع ولم ٹی روڈ نارائن پیٹ میں منتقلی عمل میں لائی گئی ہے اور وہیں تعلیم تدریس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں مسلم طلباء جو روزہ رکھنا چاہتے ہیں انہیں سحر و افطار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے اولیاء طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو یکم جون سے قبل ، اسکول روانہ کریں۔ تفصیلات کیلئے پرنسپل اسکول مسٹر بالا نرسمہا سوامی سے سیل نمبر 9059339900 پر پھر وارڈن جناب محمد کاظم حسین سے سیل نمبر 9490413741 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔