نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلوں کیلئے آج قرعہ اندازی

نارائن پیٹ۔/2مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بالا نرسمہا سوامی پرنسپل، نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول برائے ذکور میں 3مئی بروز جمعرات دو پہر ایک بجے داخلوں کے لئے قرعہ اندازی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ جن طلباء نے مذکورہ اسکول میں داخلے کے لئے درخواستیں دی ہیں وہ اپنے والدین و سرپرستوں کے ساتھ قرعہ اندازی کے لئے مقررہ وقت پر حاضر رہیں ۔ قرعہ اندازی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر مسٹر بی سرینواسلو کریں گے۔ قرعہ اندازی کا یہ پروگرام اسکول کی نئی عمارت واقع ولم پلی روڈ نارائن پیٹ پر منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے لئے پرنسپل اسکول مسٹر بالا نرسمہا سوامی سے سیل نمبر 9059339900 پر پھر وارڈن اسکول جناب کاظم حسین سے سیل نمبر 9490413741 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

 

نارائن پیٹ میں گرمی کی شدت میں
اضافہ درجہ حرارت 44 ڈگری
نارائن پیٹ۔ /2 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر و اطراف منڈلوں میں چند دنوں سے گرمی کی شدت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ آج درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس نوٹ کی گئی۔ دوپہر کے اوقات میں شدید دھوپ کے سبب سڑکیں سنسان اور کاروبار ماند پڑ گئے ہیں۔ تاہم کول ڈرنک اور مشروبات کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈاکٹروں نے دوپہر کے اوقات میں باہر نہ نکلنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔