نارائنا کالج میں توڑ پھوڑ اے بی وی پی کارکنوں کی گرفتاری

حیدرآباد 3 نومبر ( پی ٹی آئی ) سٹی پولیس نے اے بی وی پی کے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر نارائنا جونئیر کالج نارائن گوڑہ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کا الزام ہے ۔ پولیس کے بموجب ان اے بی وی پی کارکنوں نے نارائنا گروپ کے مینیجر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور یہ الزام عائد کیا کہ وہ گروپ کی خاتون ملازمین کو جنسی اور ذہنی ہراساں کر رہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے اے بی وی پی کارکنوں کو کل رات گرفتار کرلیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ اے بی وی پی نے اپنے ایک بیان میں متعلقہ عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج نارائنا کالجس میں بند کا اعلان بھی کیا تھا ۔ تنظیم نے اپنے کارکنوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔