نارائن پیٹ /18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کی طالبہ فرحانہ بیگم بنت محمد معین الدین سنڈکے نے ایس ایس سی اردو میڈیم کے امتحانات میں 9 نشانات کے ساتھ نارائن پیٹ ٹاؤن میں سر فہرست رہیں، جن کا رول نمبر 141118408 ہے۔ ام ایمن صبا بنت عبد الحق ولی نے 8.2 نشانات حاصل کئے۔ لٹل اسٹار اسکول کی طالبہ حمیرہ فاطمہ نے 9.7 نشانات انگلش میڈیم میں حاصل کئے۔ روی تیجا ٹیلنٹ ہائی اسکول کے 3 طلبہ واسو دیو، بی سائی کمار اور ایم شراوانی نے 10 نشانات حاصل کئے اور شہر بھر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ سائی اسکول کے تبریز تاج (انگلش میڈیم) نے 9.8 نشانات حاصل کئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم کا نتیجہ 92 فیصد رہا۔ الفلاح ہائی اسکول کا نتیجہ اردو میڈیم میں 100 فیصد رہا۔ ماڈرن ہائی اسکول (اردو میڈیم) کا نتیجہ 97 فیصد رہا۔ الفلاح ہائی اسکول کے طالب علم محمد گیسو دراز ولد عبد الکریم تاج نے 8.8 نشانات اردو میڈیم سے حاصل کئے، جن کا رول نمبر 1441118021 ہے۔ ایس ایس سی کے بہترین نتائج حاصل ہونے پر اور اردو میڈیم کے طلبہ کے شاندار مظاہرہ پر جناب مجاہد صدیقی صدر ملت ایجوکیشنل سوسائٹی، جناب امیر الدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی، جناب غلام محی الدین چاند صدر المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی، رؤف حسام الدین ریاستی قائد سوٹا، خلیل احمد تاج، عبد القدیر سنڈکے، محمد ارشد فیصل اور ظہیر الدین صوفی (ایس آئی او) نے مبارکباد پیش کی۔