نادر مورتی فروخت کرنے والے 7افراد گرفتار

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران مورتی کو فروخت کرنے کی کوشش میں 7افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک کار اور نادر تصور کی جانے والی فرضی نادر مورتی کو ضبط کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پنجہ گٹہ مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ شیخ محمد عرفان پاشاہ 26سال، کے لیلا کمار ساکنان کرنول، سید غوث پاشاہ، عبداللطیف متوطن کڑپہ، پی مرلی کرشنا گوڑ ساکن لنگر حوض، ایم پروین کمار اور شیخ نظیر پاشاہ ساکنان کرنول کو گرفتارکرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ پیشہ سے آر اینڈ بی کے کنٹراکٹر شیخ محمد عرفان کو دو ماہ قبل تنگبھدرا ندی سے مبینہ طور پر گوتم بدھ کی ایک مورتی دستیاب ہوئی تھی جس کا ذکر اس نے اپنے ساتھی لیلا کمار سے کیا تھا جس کے بعد ایک سے دیگر جملہ7افراد نے مل کر اس مورتی کو نادر مورتی قرار دیتے ہوئے 50لاکھ روپئے کی قیمت میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور اسی دوران پنجہ گٹہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔