نادر اشرفی فروخت کرنے کی کوشش دو گرفتار

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) نے نادر اشرفی فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ایس او ٹی مسٹر کے نرسنگ راؤ نے بتایا کہ 42 سالہ سجئے پاٹھک ساکن سبھاش نگر سکندرآباد ، 30 سالہ کے سی وٹھل اجئے کمار کی مدد سے 100 سال پرانی نادر اشرفی جس کی بین ا لاقوامی مارکٹ میں لاکھوں روپئے کی قیمت ہے کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد اس اشرفی کو 30 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کی غرض سے کرشنا ہوٹل ناچارم پہونچکر ایک گاہک کا انتظار کر رہے تھے کہ ایس او ٹی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نادر اشرفی اور تین موبائل فون برآمد کرلئے ۔