اوٹکور ۔ 25 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن دہلی و مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اشتراکیت سے اوٹکور میں پہلی قسط میں جملہ 20 طلباء کیلئے 2250 کے حساب سے جملہ رقم 45,000 اور دوسری قسط مبلغ 16 طلباء کو فی طالب علم 6000 روپئے کے حساب سے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طورپر جناب الحاج عثمان عبیداﷲ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر نے کہاکہ یتیم بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے والوں کو حضورؐ نے بری بشارتیں دی ہیں۔ یتیم کے سر پر محبت سے ہاتھ پھیرنے پر سر پر جتنے بال ہیں اتنی نیکیاں ملتی ہیں۔ مجاہد صدیقی نے مزید کہا کہ مسلم معاشرہ میں سب سے محروم طبقہ یتیم اور یبوہ خواتین ہیں۔ حضورؐ نے اس بیوہ کو بشارت دی جو اپے بچوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی بہتر طورپر نگہداشت وپرورش کرتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رسول اکرم نے فرمایا کہ تم میں بہترین گھر وہ ہے جس میں کسی یتیم کے ساتھ حسن سلوک اور پرورش کی جائے اور بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے ۔ انھوں نے ملت اسلامیہ کے اہل خیر حضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھی اپنے طورپر اپنے خاندان کے محلہ یا بستی کے یتیم و نادار طلباء و طالبات کی تعلیمی کفالت کرکے بے حساب اجر کے مستحق بنیں۔ اس موقع پر اوٹکور مستقر کے علاوہ دیگر مواضعات نیرگاؤں ، پورلہ حورو ، کوٹہ کھنڈا ، مانگنور کے یتیم و نادار بے کس طلباء و طالبات میں تعلیمی کفالت اور تعلیمی سلسلہ جاری ر کھتے ہوئے تعلیمی امداد کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ شہ نشین پر جناب محمد کاظم حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ، جناب الحاج عبدالخالق کلوال صدر کمیٹی جامع مسجد پنچ ، جناب محمد ابراہیم مکتھل صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ فیض الھدیٰ ، جناب محمد آصف ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ ایس آئی ، جناب محمد امتیاز نگری کنوینر ویلفیرپارٹی آف انڈیا شاخ اوٹکور ، جناب محمد نذیر احمد ، جناب ضمیر علی امرچنتہ کانگریس قائد ، جناب ناصر خان تلگودیشم سابق کونسلر اوٹکور موجود تھے اور اپنے اپنے خطابات میں ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن دہلی و مرکز جماعت اسلامی ہند دہلی کے اشتراکیت پر یتیم نادار طلباء وطالبات میں تعلیمی اسکالرشپ کی اجرائی کو ایک بڑا کارنامہ قرار دیا اسطرح اوٹکور منڈل کے تمام مستحق نادار طلبہ کی فہرست مرتب کرکے ان تک پہنچ کر یہ امداد پر مقامی جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اس طرح اوٹکور کے پہلی اسکالرشپ میں جملہ (20) طلباء اور دوسری اسکالرشپ میں 16 طلباء کو امداد پر یہ گرانقدرا کارنامہ ایک انسانی ہمدردی قرار دیا ۔ کیونکہ غریبوں کی خدمت ، خدا کی خدمت ہے ۔