ناخواندگی کو ختم کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد

گمبھی راؤپیٹ /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں مسلسل جدوجہد کی جائے گی تاکہ کریم نگر ضلع خواندگی کے شرح فیصد میں بتدریج اضافہ حاصل کرتے ہوئے ریاست میں سرفہرست رہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا نے کیا جو یہاں یلاریڈی پیٹ کے موضع آڑوی پدرا ، گمبھی راؤ پیٹ کے موضع دیسائی پیٹ میں گراما سندرشنا پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتہ منگل کے روز منتخب مواضعات میں گراما سندرشنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جہاں اس پروگرام کے ذریعہ درپیش مسائل کی نشان پھر اس کی یکسوئی کی جائے گی ۔ کلکٹر ویرا برہمیا نے اپنے اس دورے کے موقع پر مقامی آنگن واڑی مرکز کا بھی معائنہ کیا ۔ کلکٹر کریم نگر روپ سنگھ لمباڑی تانڈے میں بھی لمباڑہ طبقہ کے افراد سے ملاقات کی جنہیں لمباڑی طبقہ کے افراد نے پانی کی عدم فراہمی برقی کی کٹوی کی وجہ سوکھ رہی فصل کا مشاہدہ کروایا اور ایک برقی ٹرانسفارمر کی منظوری کی اپیل گراماسندرشنا پروگارم کے تحت ضلع کلکٹر کریم نگر ویرا برہمیا نے گمبھی راؤ پیٹ کے دیسائی پیٹ بھی پہونچے جہاں انہیں عمر رسیدہ افراد نے وظائف کی عدم ادائی پر ہو رہی دشواریوں کا ذکر کیا ۔ جس پر کلکٹر نے انہیں تیقن دیا کہ اندرون دو ہفتہ کی جانچ پڑتال کے کاموں کی تکمیل کے بعد تمام مستحق افراد میں ماہانہ وظائف کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی ۔ کلکٹر نے کہا کہ رواں ماہ کے آخری تاریخ تک بھی مستحق افراد وظائف کی منظوری کیلئے اپنی درخواستیں متعلقہ عہدیادروں کو دے سکتے ہیں ۔ مقامی ضلع پریشد رکن ملوگاری پدما نے گمبھی راؤ پیٹ کے سرکاری دواخانے کی زبوحالی کا ذکر کیا اور کہا کہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والے اس دواخانے کے ڈاکٹروں کیعدم توجہ اور غیر حاضری کی وجہ اکثر اوقات غریب افراد جن میں زیادہ تر حاملہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے ۔ خانگی دواخانوں سے رجوع ہو رہے ہیں ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر ویرا برہمیا نے آپرمانیر پراجکٹ کا تفصیلی طور پر مشاہدہ کیا اور ان کے ہمراہ موجود مقامی سیاسی قائدین جن میں سابقہ زیڈ پی ٹی سی رکن ملوگاری نرساگوڑ چیرپرسن منڈل پریشد گنگاسایوا ، منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی تھے ۔ پراجکٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کی اور پراجکٹ کے فن تعمیر کی تعارفیں کی ۔ جبکہ ان کے اس دورے کے موقع پر آر ڈی او بھکشا نائیک منڈل اسپیشل آفیسر سرینواس ، تحصیلدار گنگہا ، یم پی ڈی او سرینواس ریڈی ایم پی ٹی سی بھاگیہ ریکھا ایم ای او ٹی پرشوتم ، زرعی آفیسر مہیشوری وغیرہ موجود تھے ۔