ناخواندگی دور کرنے کی مساعی

یلاریڈی ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی پر ساکشرا بھارت سنٹروں سے ناخواندہ افراد تعلیم حاصل کرنے این جی اوز امتحانات میں شرکت کئے۔ منڈل کے 18 گرام پنچایتوں میں موجود 1720 افراد خواندہ میں 1447 افراد نے امتحانات میں شرکت کی۔ منڈل کوآرڈینیٹر سرینواس نے بتایا کہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک خواندہ افراد نے امتحان لکھا۔ منڈل میں 27 مراکز قائم کئے گئے۔ امتحانات کے دوران منڈل پریشد صدر گنگادھر، نائب صدر سرینواس نے سنٹروں کا معائنہ کیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی مواضعات کے ساکشرا بھارت سنٹروں پر تعلیم حاصل کئے خواندہ افراد کیلئے امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا جہاں 1450 افراد میں سے 1104 افراد نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 950 خواتین اور 150 مرد حضرات شامل تھے۔ منڈل کوآرڈینیٹر رویندر نے بتایا کہ منڈل کے گوپال پیٹ، راگھوا پلی، بلارم مختلف مواضعات میں ساکشرا بھارت کے امتحانات سنٹرس قائم کئے گئے۔ منڈل تاڑوائی کے بھی تمام مواضعات پر ساکشرا بھارت امتحانی سنٹر پر امتحان کا انعقاد عمل میں آیا۔ امتحان کے کرشنا جی واڑی، دیوائی پلی، امتحانی مراکز کی آبزرور کونڈایا، ضلع پراجکٹ عہدیدار ویریشم نے تنقیح کی۔ اس موقع پر 1950 افراد نے امتحان لکھا۔ حکومت نے مواضعات کی ناخواندہ عوام کو خواندہ بنانے کی خاطر ساکشرا بھارت سنٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں بنیادی تعلیم پانے والے افراد کیلئے امتحانات منعقد کئے گئے، جن میں ذوق تعلیم رکھنے والے عمر رسیدہ افراد نے شرکت کی۔ ان سنٹروں کے ذریعہ ناخواندگی کو صد فیصد ختم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔