ناجیہ کو تائیکونڈو میں سلور میڈل

لاہور۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں جاری تائیکونڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ناجیہ رسول نے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے لاس ویگاس میں جاری چیمپئن شپ کی انڈر تھرٹی 30 زمرے میں سلور میڈل حاصل کیا۔ ناجیہ نے اس کامیابی پر کہا کہ  وہ اپنی کامیابی پر خوش ہیں اور پاکستان کیلئے مزید میڈلس جیتنے کی کوشش کریں گی۔ تائیکوانڈو چیمپئن شپ 31 جنوری سے 3 فروری تک امریکہ میں کھیلی جا رہی ہے۔

ڈوپلیسی کی نصف سنچری
ڈربن ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک اور ڈی ویلیرس کے 71 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی آؤٹ ہونے کے بعد ڈوپلیسی نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ابتدائی نقصانات سے باہر نکالا۔ تادم تحریر جنوبی افریقہ نے 30 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کرلئے ہیں جبکہ ڈومینی بھی 19 گیندوں میں 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آملہ (15) ، ڈی کاک (17) اور ڈی ویلیرس (3) جلد پویلین لوٹ گئے۔