حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ناجائز تعلقات کا بھانڈہ پھوٹنے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ شیوا انجنیلو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے بلدیہ کا آٹو چلاتا تھا اور آٹو ڈرائیور تھا ۔ اس شخص کے مقامی خاتون ادی لکشمی سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے ا ور اس بات کا علم خاتون کے شوہر کو ہوا تھا ۔ چند روز قبل خاتون کے شوہر لکشمی نارائنا اور خاتون کی نند نے شیوا انجینیلو کو پنچایت میں بلایا تھا جس کے چند روز بعد ان دونوں بھائی بہن نے اس شخص کی پٹائی کردی ۔ رسوائی اور مارپیٹ سے دلبرداشتہ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔