شمس آباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) شادنگر کے علاقہ راگھاویندرا کالونی میں 14 سالہ لڑکے کا اغواء کیا گیا تھا ۔ شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 ستمبر کو شادنگر میں وینکٹیشورلو خانگی لکچرر کے 14 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد گرفتار کرتے ہوئے انہیں فون پر دھمکی دی کہ اس کی اطلاع پولیس کو نہ دیں لیکن 21 ستمبر کو اس لڑکے کو میلاردیوپلی کے علاقہ کاٹے دھن میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ والد کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیاہے ۔ پتہ چلاکہ محمد خورشید 45 سالہ ساکن شادنگر نے وینکٹیشورلو کے پاس سے قرض حاصل کیا ۔ عدم ادائیگی پر وہ رقم کیلئے زور ڈال رہا تھا تب خورشید نے وینکٹیشورلو کے لڑکے کو اغواء کرکے رقم حاصل کرکے رقم کی ادائیگی کا منصوبہ تیار کیا تھا جس میں اس نے محمد احمد 24 سالہ کار ڈرائیور پر شیخ توفیق 24 سالہ ، شیخ سمیر 23 سالہ اور جاوید پاشاہ 27 سالہ کی مدد حاصل کی تھی ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چٹ فنڈس ، فینانس کا کاروبار کرنے والوں پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے اور ان کی جانب سے کسی کو بھی دھمکی یا ہراساں کیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اغواء کنندگان کو گرفتار کرنے والے شمس آباد ایس او ٹی انسپکٹر پروین ریڈی اور ان کی ٹیم کو ایوارڈ دیا جائے گا ۔ اس موقع پر شادنگر اے سی پی سریندر ، شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ ، ایس او ٹی انسپکٹر پروین ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔