نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو جیل

حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے نا بالغ لڑکی کی عصمت ریزی کیس میں مطلوب ایک ملزم کو آج گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن مسٹر محمد عبدالباری نے بتایا کہ تین ماہ قبل پیش آئے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی میں پولیس نے 18 ستمبر کو تین ملزمین کو گرفتار کیا تھا جبکہ ایک اور ملزم عابد بن عبدات مفرور تھا۔ ملزم کی شاہین نگر علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر فلک نما پولیس کی ٹیم نے آج عابد بن عبدات کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا۔ ملزمین نے نابالغ لڑکی کو گوا لیجاکر عصمت ریزی کی تھی اور پولیس نے متاثرہ لڑکی کو پریجیولا ریسکیو ہوم کے حوالے کردیا تھا