حیدرآباد ۔ 24 جون (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ملوث اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا جو پولیس حیات نگر کو انتہائی مطلوب مجرمین میں سے ایک بتایا گیا ہے۔ پولیس نے خاطی 36 سالہ ایم سنتوش ریڈی کو گرفتار کرلیا جو پرگتی نگر حیات نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام ادونی کرنول ریاست آندھراپردیش ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ یہ شخص بار بار اس جرم کا ارتکاب کررہاتھا جس کے خلاف اس کی سوتیلی بیٹی نے شکایت کی ہے اور سنتوش ریڈی ماضی میں بھی آئی ڈی اے بلارم پولیس کی جانب سے اس طرح کے الزامات کے تحت سال 2016ء میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے۔