حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) کنچن باغ پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک نوجوان کو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا 27 سالہ ساجد علی پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے جو ساکن حافظ بابا نگر اپنے پڑوس کی ایک نابالغ لڑکی جس کی عمر 13 سال بتائی جاتی کو دھمکاکر اس کی عصمت ریزی کی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لڑکی حاملہ ہونے کی اطلاع ماں کو ملنے پر اس کی ماں نے کنچن باغ پولیس میں ساجد علی کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے ملزم کو فوری حراست میں لے لیا اور اس کی تفتیش کرنے پر اس نے یہ بتایا کہ وہ گذشتہ 3 ماہ سے لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ہے اور اس راز کو افشاں کرنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے نیا پل زچگی خانہ منتقل کیا اور ساجد علی کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔