نابالغ لڑکی کا اغواء و عصمت ریزی ‘ ہیڈ ماسٹر اور بھانجہ گرفتار

شمس آباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع مچنتل میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی و اغواء کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد اے سی پی ایس اشوک کمار گوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ 17 سالہ لڑکی انٹر میں ناکام ہوئی تھی مچنتل یو پی ایس اسکول ہیڈ ماسٹر سید اکبر 55 سالہ ساکن چیوڑلہ نے امتحان میں کامیاب کرانے اور ڈگری میں داخلہ دلانے کا جھانسہ دے کر لے کر فرار ہوگیا تھا ۔ والد کے نرسمہا کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز ہوا ۔ خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کامیاب سراغ کے ذریعہ دو ماہ بعد اکبر اور اس کے بھانجہ محمد عمران خاں 21 سالہ ساکن ایم ایم پہاڑی نے اکبر کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔