نئی دہلی ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا باب و نائیڈو نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کی اور 21مئی کو اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اجلاس منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ دو دن بعد انتخابی نتائج کا اعلان مقرر ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے راہول گاندھی سے ملاقات سے قبل مغربی بنگال میں رمول کانگریس کے جلسہ عام میں شرکت کی تی ۔ ملاقات میں ذرائع کے بموجب نائیڈو اور راہول گاندھی نے مابعد انتخابات منظر نامہ پر تبادلہ خیال کیا ۔امکان ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔