نائٹ کلب واقعہ سے بہت کچھ سیکھا : بیلنس

لندن۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )نائٹ کلب میں مئے نوشی کے بعد بغیر شرٹ کے رقص اور تصاویر کے واقعہ کو انگلش اخبارات نے کافی اہمیت کے ساتھ شائع کیا تھا جس پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین گیری بیلنس نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور مستقبل میں وہ اس طرح کی غلطی نہیں دہرائیں گے بھلے ہی انہیں جشن کا موقع کیوں نہ ملے ۔ اس واقعہ کے بعد انگلش ٹیم کے ابھرتے نوجوان بیٹسمین کو ٹیم کے کوچ کی جانب سے سخت انتباہ دیئے گیا تھا تاہم لارڈس ٹسٹ کے آغاز سے قبل ہونے والے اس واقعہ کو فراموش کرتے ہوئے

انہوں نے لارڈس کے تاریخی میدان میں ہندوستان کے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 110رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا ۔ بیلنس کی یہ چوتھے ٹسٹ میں دوسری سنچری رہی جس کی بدولت نہ صرف بیلنس کو ایک بہتر کھلاڑی ثابت کرنے کا موقع ملا ہے بلکہ انگلش ٹیم بھی نازک صورتحال سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ۔ بیلنس نے مزید کاکہا کہ وہ پہلے ٹسٹ کے بعد نائٹ کلب میں تفریح منارہے تھے تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی حرکت کا اتنا سخت نوٹ لیا جائے گا تاہم وہ اس واقعہ سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں جب کہ لارڈ ٹسٹ کے آغاز سے قبل ان پر دباؤ بھی تھا ۔