حیدرآباد ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائنا جیسوال نے انڈین ویمن رینکنگ کھلاڑی اور تلنگانہ میں ناقابل شکست نکہت بانو کو ہرا دیا۔ اس طرح نائنا نے سینٹ پالس اکیڈیمی میں اسٹیٹ رینکنگ ٹورنمنٹ میں ویمن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ یہ نکہت کے مقابل نائنا کی 4-3 سے سنسنی خیز جیت ہوئی۔ یہ ٹورنمنٹ سینٹ پالس ہاکی اسکول، حیدرگوڑہ، حیدرآباد، تلنگانہ کے زیراہتمام منعقد ہوتا ہے۔ سکریٹری حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن اشونی کمار ایڈوکیٹ کے بموجب اس میچ میں نائنا نے 2-1 کی سبقت حاصل کی جو بعد میں 2-2 سے برابر ہوئی۔ تاہم اس موقع پر سنسنی خیز کھیل دیکھنے میں آیا اور اسکور 3-3 تک پہنچا۔ آخرکار نائنا کو 4-3 سے کامیابی ملی۔ نائنا نے گزشتہ ہفتے ہی 15 سال 4 ماہ کی عمر میں پوسٹ گرائجویشن کے امتحانات تحریر ک