نائجیریا میں 3 خودکش حملے ، 13 افراد ہلاک

کانو ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 13 افراد آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ نائجیریا کے شمال مشرقی قصبہ چبوک میں 3 خودکش بم برداروں نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ اس علاقہ سے بوکوحرم نے 200 اسکولی طالبات کا اغوا کرلیا ہے۔ یہ واقعہ دورافتادہ ریاست گورنو میں پیش آیا جبکہ اطراف کے دیہاتوں میں ہفتہ وار بازار ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا۔