نائجیریادھوکہ بازوں کی پانچ رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) سائبر جرائم میں ملوث 5افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں نقلی ویزا پر مشتمل تین نائجیریائی باشندے ہیں ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ اور ان گرفتاریوں کو بڑی کامیابی قرار دیا ۔گذشتہ دو سال سے یہ ٹولی سرگرم تھی جن کے قبضہ سے 61 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیاگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سنی اوزوماں 35 سال مائیکل انیمبا ،27 سال انیگبوٹا 35 ،ننرنوبی اوبیڈ 40 سال ،ٹینلوا 37 سال نائجیریائی باشندوں کے علاوہ 23 سالہ جے دیپ پٹواری ساکن منجی منٹون لکھنؤ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ان کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں سال 2012 کے دوران ایک مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس میں یہ لوگ پولیس کو مطلوب تھے ۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں جیسے دہلی،ممبئی ٹامل ناڈو اور گجرات پولیس بھی انہیں تلاش کررہی تھی ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنا بینک اکاونٹ پاس وارڈ پن نمبر کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں ۔ اس موقع پر ریزیڈنشیل کرائم مسٹر سندیپ شنڈالیہ جوائنٹ جوائنٹ کمشنر ملا ریڈی و دیگر موجود تھے ۔
ہے۔