نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کے عہدہ کیلئے رائے دہی کی تاریخ کا کل اعلان کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے آج یہ بات کہی۔ موجودہ نائب صدر محمد حامد انصاری کی میعاد 10 اگست کو ختم ہورہی ہے۔ وہ متواتر دو میعادوں سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ نائب صدر جو بلحاظ عہدہ صدرنشین راجیہ سبھا بھی ہوتی ہے، انہیںمنتخب کرنے والا الیکٹورل کالج راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے منتخب اور نامزد ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔ دونوں ایوان کی مجموعی عددی طاقت 790 ہے لیکن ان میں بعض نشستیں خالی ہیں۔