سرپور ٹاؤن۔/25جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل نائب صدر محمد سہیل احمد کار حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد نئے کلکٹر آفس آصف آباد جاکر 24جولائی کے روز واپس ہورہے تھے کہ اچانک مقابل کی سمت سے آنے والی کار نے نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی اور محمد سہیل احمد جگہ پر ہی شدید زخمی حالت میں گر گئے اس کی اطلاع ملتے ہی سیاسی قائدین، سرکاری ملازمین اور خصوصاً رکن اسمبلی کے دعویدار سابق رکن اسمبلی پی پرشوتم راؤ کے فرزند ڈاکٹر بی ہریش راؤ نے دواخانہ منتقل کیا۔ وہ ابھی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ محمد سہیل احمد خطرہ سے باہر ہیں۔ نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد طبیعت اور صحت کیلئے فون نمبر8096603970پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
ضلع محبوب نگر میں 6 کارگذار سب انسپکٹران پولیس کے تبادلے
محبوب نگر۔/25 جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں کارگذار 6 انسپکٹران پولیس کے تبادلوں کے احکامات ضلع ایس پی ڈاکٹر انورادھا نے منگل کی شام جاری کئے۔ مکتھل پر کارگذار ایس آئی وینکٹیشور لو کو نارائن پیٹ ، نارائن پیٹ سے کرشنیا ایس آئی کو محبوب نگر 2 ٹاؤن، مریکل ایس آئی جانکی رام ریڈی کو مکتھل، کوئلکنڈہ ایس آئی جمولیا کو نروا، ڈی ایس بی پر کارگذار ایس آئی ناصر کو کوئلکنڈہ، محبوب نگر 2 ٹاؤن سے شیواکمار کو مریکل تبادلے کئے گئے۔ ضلع ایس پی نے تمام سب انسپکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر رجوع ہوجائیں۔