نائب صدرجمہوریہ کی سالگرہ پر وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کو اُن کی 78 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے درازیٔ عمر کی تمنا ظاہر کی۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ شری حامد انصاری جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اُن کی عمر دراز ہو اور وہ صحت مند رہیں۔ حامد انصاری ہندوستان کے 14 ویں نائب صدرجمہوریہ ہیں جن کی پیدائش کولکتہ میں آج کے دن 1937 ء میں ہوئی تھی۔ سروے پلی رادھا کرشنن کے بعد وہ واحد نائب صدر ہیں جنھیں اِس عہدہ پر مامور کیا گیا ہے۔ پرتیبھا پاٹل کے سبکدوش ہونے کے بعد اُن کے صدر بننے کی بھی توقع تھی۔