نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کی خوش دامن کا انتقال

نئی دہلی۔ 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی خوش دامن کا اتوار کو چینائی کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وینکیا نائیڈو انہیں خراج عقیدت ادا کرنے اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے آندھرا پردیش کے نیلور شہر روانہ ہوگئے۔ نائیڈو نے کہا کہ ان کی خوش دامن 80 سالہ کوسلیماں کو درد کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ نئی دہلی میں ان کے ساتھ ہی رہا کرتی تھیں لیکن قومی دارالحکومت میں سرد موسم کے سبب چینائی منتقل کیا گیا تھا۔ وینکیا نائیڈو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’میں جب ایک سال کا تھا، اپنی والدہ کے گذر جانے کے بعد ماں کی شفقت سے محروم ہوگیا تھا لیکن وہ (خوش دامن) مجھے اپنے بیٹے کی طرح دیکھ بھال کیا کرتی تھیں۔ بعد میں انہوں نے میرے بچوں کی بھی اسی طرح دیکھ بھال کی تھیں۔ نائب صدر نے مزید لکھا کہ ’آج وہ سورگ سدھار گئیں۔