محبوب نگر۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب تحصیلدار وں کو تحصیلدارکے عہدہ پر ترقی دینے کے سلسلہ میں ضلع محبوب نگر کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ تلنگانہ ریونیو ایمپلائز سروس اسوسی ایشن شاخ محبوب نگر کے وفد نے کمشنر لینڈ ریونیو کے آفس سکریٹری کاشی چرن سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی۔ ضلع سکریٹری راجگوپال اور نائب صدر ہری کرشنا نے واقف کروایاکہ ڈپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی، متحدہ ضلع کے سینئر نائب تحصیلداروں کو تحصیلداروں کے عہدوں پر ترقی سے روکے رکھنے کا الزام لگایا۔ اس ضمن میں ہائی کورٹ نے بھی سینیاریٹی کے لحاظ سے ترقی کیلئے احکامات جاری کئے۔ کورٹ کے احکامات کے مطابق ضلع محبوب نگرسے انصاف کا انہوں نے مطالبہ کیا۔ کاشی چرن نے وفد کو تیقن دیا کہ ضرور انصاف کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹریٹ کے سکریٹری واجد خان انفورسٹمنٹ نائب تحصیلدار جابرو و دیگر موجود تھے۔
جائیداد ٹیکس وصولی میں میونسپل آرمور کو ریاست میں چوتھا مقام
آرمور۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل کے عہدیداروں کی جانب سے امکنہ ٹیکس وصولی کیلئے اسپیشل ڈرائیو پروگرام رکھا گیا میونسپل کمشنر شیلجا اور دیگر عہدیداروں نے اس میں حصہ لیا۔ اس طرح 97.65 فیصد ایک کروڑ 69لاکھ امکنہ ٹیکس کی رقم وصول کی گئی۔ اس ٹیکس کی وصولی کیلئے میونسپل کمشنر شیلجا نے چار گروپ بنائے اور انہیں مختلف وارڈز کی ذمہ داری سونپی، اس طرح تمام عہدیداروں کی کوششوں سے امکنہ ٹیکس کی وصولی آرمور میونسپل کو ریاست تلنگانہ میں چوتھا مقام حاصل ہوا۔ میونسپل چیرمین نے تمام عہدیداروں کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے باقی 4لاکھ 50ہزار روپئے وصول کرتے ہوئے آرمور میونسپل کو نمبر ایک بنانے کی ترغیب دلائی۔