نئے کپتان کی قیادت میں دہلی کی شاندار کامیابی

نئی دہلی۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل کے26ویں میچ میں دہلی ڈیر ڈیولز نے نئے کپتان کی قیادت میںکولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 55رنز سے شکست دی ہے۔دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نوجوان اور نئے کپتان سریش ایر کے 93 ناقابل شکست رنز کی بدولت 4وکٹوں پر 219رنز بنائے جس میں انڈر19 ہندوستانی ٹیم کے کپتان پرتھیوی شاہ نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 164رنز بناسکی۔آندرے رسل44 رنز بنا کرقابل ذکر رہے۔ٹرینٹ بولٹ ،میکس ویل ،اویس خان، امیت مشرا نے فی کس 2وکٹیں حاصل کیں۔ایر کوشاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔