نئی دہلی ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئے وزیراسپورٹس سرب آنند سونووال جنہوں نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے وہ وزارت اسپورٹس کو اہم اور شفاف بنانے کے خواہاں ہیں۔ نیز وہ اسپورٹس شخصیتوں اور ماہرین کے مشورے لینے کے بھی خواہاں ہے۔ وزارت اسپورٹس کے عہدیداروں کی جانب سے شاستری بھون میں نئے وزیراسپورٹس کا خیرمقدم کیا گیا تاہم وہ میڈیا کے سوالات کا جواب دینے میں محتاط رویہ اختیار کیا۔ میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے اور مجھے آپ (میڈیا) کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ میں وزارت اسپورٹس کو اہم اور شفاف بناسکوں۔ سونووال آسام کے حلقہ لکھیم پور سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔