حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری دفاع ڈاکٹر اویناش چندر نے نئے میٹرئیلس کے ایریا ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ اے پی اکیڈیمی آف سائنسیس حیدرآباد کے سالانہ کنونشن میں ’ میٹرئیلس فار ڈیفنس اینڈ نیشن بلڈنگ ‘ پر لکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر اویناش چندر نے کہا کہ تیز رفتاری اور رینج ایفیشینسی جیسی ضرورتوں کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا انحصار استعمال کئے جانے والے میٹرئیلس پر ہوتاہے ۔ وہ ڈیفینس ایروناٹکس بشمول مزائیل ایرکرافٹ اور ٹینکس میں استعمال کئے جانے والے میٹرئیلس پر مخاطب کررہے تھے اور کہا کہ رفتار اور رینج کا حصول اہم ہے